فیصل آباد: سوہن حلوے کی آڑ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

فیصل آباد: سوہن حلوے کی آڑ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ترجمان کے مطابق مسافر اشرف علی نے سفری بیگ کے اندر موجود سوہن حلوے کے 2 ڈبوں میں حلوے کی تہہ کے نیچے مہارت سے منشیات چھپا رکھی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔