ملتان: (دنیا نیوز)ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں کھلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم عقیل بلال 19 اپریل کوعلامہ اقبال ایکسپریس میں 2 مسافروں کو نشہ آور چیز کھلا کر ان کے موبائل اور نقدی لے کر فرار ہوگیا تھا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم عقیل بلال کو تھانہ ریلویز پولیس بہاول پور کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا،پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد اس سے 2 عدد موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔
ایس پی ریلوے پولیس شاہد نواز کا کہنا ہے کہ ریلوے پولیس مسافروں کے جان و مال کی حفاظت کرتی رہے گی، جرائم پیشہ افراد کے خلاف ریلوے پولیس کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔