کراچی : پولیس نے 13سالہ مغویہ کو بازیاب کروالیا، دو ملزم گرفتار

Published On 02 June,2023 09:12 am

کراچی : (ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت کراچی میں اینٹی وائلینٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ مغویہ لڑکی کو بازیاب کرالیا جبکہ 2 ملزم بھی گرفتار کر لیے گئے ۔

ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق اینٹی وائلینٹ کرائم سیل نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مغویہ 13 سالہ مشعل نور کو بازیاب کرالیا۔

کارروائی میں  دو اغوا کاربھی  گرفتار کئے گئے ہیں جن کی شناخت نعمان اور لال محمد کے نام سے ہوئی ہے ، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مشعل کو دسمبر 2022 میں سعید آباد سے اغوا کیا گیا تھا اور واقعہ کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں سعید آباد تھانے میں اغوا کی دفعات کے تحت درج تھا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی ذیشان صدیقی نے لوگوں کو پیغام دیا کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور نظر رکھیں کہ وہ موبائل فون میں کس سے بات کرتے ہیں اور کون لوگ ان کے دوست ہیں۔

 

Advertisement