کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے دہشت گرد کی شناخت اعجاز عرف عادل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزم کا نام ریڈ بک میں روپوش دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا اور ملزم کئی سال سے روپوش تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو انٹیلی جنس بنیاد پر ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم ماضی میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔