حیدرآباد: کروڑوں کے جعلی سگریٹس فروخت ہونے کا انکشاف، ملزم گرفتار

حیدرآباد:  کروڑوں کے جعلی سگریٹس فروخت ہونے کا انکشاف، ملزم گرفتار

پولیس نے جعلی سگریٹس سے بھرا ٹرالر بھی تحویل میں لے لیا، ٹرالر سے برآمد کردہ جعلی سگریٹس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے گرفتار ہونے والے ملزم محمد ندیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔