فیصل آباد: (دنیا نیوز) خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر بہادری کی مثال قائم کر دی، نڈر خاتون نے ڈاکو کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
یہ واقعہ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں پیش آیا جہاں آن لائن موبائل خریدنے کے بہانے آنے والا شخص ڈاکو نکلا، بہادر خاتون نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوب مزاحمت کی اور ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔
آن لائن خرید و فروخت کے بہانے آنے والے ڈکیت نے قیمتی موبائل چھیننے کی کوشش کی، خاتون نے ڈکیت کو دبوچا اور نیچے گرا دیا جس کے بعد مسلح ڈکیت موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔