ہمسائی پر تیزاب انڈیل دیا، خاتون سمیت 5 بچے جھلس کر زخمی

ہمسائی پر تیزاب انڈیل دیا، خاتون سمیت 5 بچے جھلس کر زخمی

تیزاب گردی کا اندوہناک واقعہ یکہ توت کے علاقہ میں پیش آیا، تیزاب گردی سے متاثرہ افراد میں مسماۃ ج، مسماۃ ف، 11 سالہ حرا، ہدایت اللہ اور 9 سالہ فریدہ شامل ہیں۔

پولیس نے متاثرہ خاتون ج کی رپورٹ پر اس کی ہمسائی مسماۃ ش اور اس کے خاوند زیارت گل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تیزاب سے جھلسنے والوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔