ملتان : (دنیا نیوز) تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی اے چوک کے قریب میڈیکل سٹور میں 3 نقاب پوش داخل ہوئے ، سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ، ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فونز لیکر فرار ہوگئے۔
واقعہ علی الصبح پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود پولیس ملزمان تک پہچنے میں ناکام ہے۔