جیکب آباد میں دوگروپوں میں تصادم ، ایک شخص قتل ،3زخمی

Published On 09 June,2023 11:57 am

جیکب آباد: (دنیانیوز) جیکب آباد کی تحصیل گڑی خيرو میں دوگروپوں میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق گڑی خیرو کے علاقے دوداپور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے  ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بنگلانی، ڈاھانی، کٹوہر برداریوں میں جاری تنازع پر اب تک 12افراد قتل ہوچکے ہیں ۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے ۔
 

Advertisement