کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق

کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق

کوئٹہ پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن منی مارکیٹ کے قریب نا معلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خواتین ماں بیٹی ہیں جن کی لاشوں اور زخمی رکشہ ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ قتل کی وجہ خاندانی رنجش بتائی جاتی ہے تاہم اس واقعےکی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔