کراچی: (دنیا نیوز) اے آئی جی آپریشنز سندھ نے صوبے کے زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو 8 ستمبر تک عہدے چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
آئی جی سندھ کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز نے صوبے بھر کے زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو خط ارسال کر دیا، خط میں 8 ستمبر کو 11 بجے کے بعد عہدے چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔
خط کے متن میں کہا گیا چہلم کے جلوس کی سکیورٹی موجودہ ایس ایس پیز کی ذمہ داری ہے، جمعہ کے روز بھی پولیس سکیورٹی کو الرٹ رکھا جائے، نئے تعینات ہونے والےافسران 8 ستمبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں، موجودہ افسران مکمل رپورٹ نئے آنے والے افسروں کو جمع کرائیں۔