گوجرانوالہ: دوران واردات دکاندار کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو ہلاک

Published On 18 September,2023 01:36 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دکاندار کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے موڑ ایمن آباد کے قریب 2 ڈاکو بیکری میں واردات کی نیت سے گھسے تو ڈاکوؤں اور دکاندار کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، گولیاں لگنے سے ایک ڈاکو موقع پر ہی دم توڑ گیا، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نواز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دو ڈاکو موڑ ایمن آباد میں واقعہ بیکری میں ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے، بیکری مالک نے مزاحمت کی تو دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، واقعہ کے بعد ایک ڈاکو فرار ہو گیا، فرار ہونے والا ڈاکو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔