سیہون شریف : پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ، 2ڈاکوگرفتار

سیہون شریف : پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ، 2ڈاکوگرفتار

پولیس کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے  میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا ڈاکو گرفتار کرلیا گیا ، زخمی بدنام زمانہ ڈاکو گلزار ممانی پولیس کو کئی کیسز میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق دوسرے ڈاکو کی شناخت ذوالفقار سہتو کے نام سے ہوئی ہے ، دونوں گرفتار ڈاکو روپوش تھے ۔

پولیس نے ملزمان سے پسٹل اور چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف قتل، اغوا برائے تاوان سمیت 6 دیگر مقدمات درج ہیں۔