مریدکے: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا گرفتار

Published On 20 September,2023 05:25 pm

مریدکے: (دنیا نیوز) پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر کھوڑی کے قریب دو ڈاکو کار سوار فیملی کو لوٹ کر فرارا ہو رہے تھے، تھانہ صدر پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکو جرمن پلٹ فیملی کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے ، ڈاکوؤں سے ایک لاکھ سے زائد نقدی تقریبا 25 تولے کے طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے۔
ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت محسن ولد شبیر سکنہ رانا ٹاون کے نام سے ہوئی ، گرفتار ساتھی ناصر نامی ڈاکو بھی رانا ٹاون کا رہائشی ہے، کار سوار فیملی لاہور سے گجرات جا رہی تھی۔