احمد پور شرقیہ: 4 ملزمان نے 12 سالہ لڑکے کے پیٹ میں ہوا بھر دی، حالت تشویشناک

احمد پور شرقیہ: 4 ملزمان نے 12 سالہ لڑکے کے پیٹ میں ہوا بھر دی، حالت تشویشناک

احمد پور شرقیہ کے علاقے میں 12 سالہ شان کی کسی بات پر 4 ملزمان سے تلخ کلامی ہوئی جس پر انہوں نے اس کے پیٹ میں ہوا بھرنے والی ٹینکی سے ہوا بھر دی۔

شان کو حالت تشویشناک ہونے پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے، شکایت پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔