بہاولنگر: منشیات فروشوں کا پولیس پارٹی پر حملہ، 3 اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل

بہاولنگر: منشیات فروشوں کا پولیس پارٹی پر حملہ، 3 اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل

بہاولنگر کے علاقے چک کوڑا کھوہ میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کیلئے پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کر دیا ہے۔

منشیات فروشوں کے حملے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔