کراچی: مختلف واقعات میں خاتون جاں بحق، ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا

کراچی: مختلف واقعات میں خاتون جاں بحق، ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 5 نمبر کے قریب موٹر سائیکل سوار نے سڑک کراس کرنے والی خاتون کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ خالق حقیقی سے جا ملی، مرنے والی خاتون کی شناخت آمنہ کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن ہریانہ کالونی کے قریب نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ایک شخص کو زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔