بھیرہ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 11 October,2023 04:18 pm

بھیرہ: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک واقع بھیرہ کے نواحی علاقے چک مبارک میں پیش آیا، جہاں دیرینہ دشمنی پر ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی ہونیوالے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔