پشاور: (دنیانیوز) مقامی عدالت نے 8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے اس کی لاش کو جلانے والے ملزم کو تین بار سزائے موت دینے کا حکم دے دیا۔
پشاور کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج حنا مہوش نے جنسی تشدد کے بعد بچی کو قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت پولیس نے بتایا کہ ملزم آصف رضا عرف ملنگ نے 8 سالہ بچی کو جنسی تشدد کے بعد قتل کیا تھا، ملزم نے بچی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش بھی جلائی تھی اور پھر ملزم نے جلی ہوئی لاش قبرستان میں پھینک دی تھی۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم آصف کو 3بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ بڈھ بیر میں مقدمہ درج تھا ، یہ واقعہ 18 نومبر 2020 کو پیش آیا تھا۔