کوئٹہ: (دنیا نیوز) پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ مشرقی بائی پاس بکرا منڈی کے قریب ہوا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا، لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے ملزم ڈکیتی، موٹر سائیکل اور موبائل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔