ہنگو: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

Published On 09 November,2023 05:06 pm

ہنگو: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار صدیق اللہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور تھا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔