سکھیکی: موٹروے پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 2 کارندے گرفتار

سکھیکی: موٹروے پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 2 کارندے گرفتار

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے سکھیکی کے قریب مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم کار ڈرائیور نے رکنے کی بجائے رفتار بڑھا دی جس پر پولیس نے کار کا کچھ فاصلے تک تعاقب کیا۔

پٹرولنگ پولیس نے تعاقب کر کے کارسوار دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، کار کی تلاشی کے دوران 7 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی جس کی مارکیٹ میں مالیت 7 کروڑ سے زائد ہے۔