لاہور: (ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں خاتون کی جانب سے 14 سالہ ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔
لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں مالکن خاتون نےکمسن لڑکی پر مبینہ طورپر قینچی،چھری اور ڈنڈےسے تشددکیا اور اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد سے متاثرہ بچی کو تحویل میں لے لیا ہے ، بچی کی شناخت سارہ احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
چیئرپرسن چائلد پروٹیکشن بیورو کا کہنا ہے کہ تشددکرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔