مریدکے: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا

مریدکے: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا

فائرنگ کا پہلا واقعہ مریدکے کے علاقے چک نمبر 29 میں پیش آیا جہاں پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر لیبر کالونی میں مخالفین نے چار بچیوں کے باپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔