کراچی: مبینہ مقابلے کے دوران کار چور ہلاک، پولیس نے خاتون سمگلر بھی گرفتار کر لی

کراچی: مبینہ مقابلے کے دوران کار چور ہلاک، پولیس نے خاتون سمگلر بھی گرفتار کر لی

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے قریب پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں کارچور گینگ کا ایک رکن مارا گیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔

ادھر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ میں ملوث خاتون کو حراست میں لے لیا، ملزمہ سے ایک کلو گرام سے زائد مہلک نشہ کرسٹل برآمد ہوا ہے، خاتون بلوچستان سے نشہ لا کر کراچی میں فروخت کرتی تھی۔