کراچی: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اورحساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دوملزمان گرفتار کرلیے۔
انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق ملزمان کی شناخت سید رضا احمد اور سید خرم علی کے نام سے ہوئی ہے ، ملزمان ملک شام سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرکے آئے تھے۔
انچارج سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ ملزمان کا تعلق ہائی ویلیو ٹارگٹ نامی سپیشل سکوارڈ سے ہے، ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے احکامات پر اہم شخصیات کو قتل کرتے ہیں، ملزمان ٹارگٹ کلنک میں ملوث ہیں اور اہم شخصیات کی ریکی کرچکے تھے۔
انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے نشانے پر کچھ غیرملکی افراد بھی تھے، ملزم سید رضا احمد سابق پولیس اہلکار ہے اور 1994 میں برطرف ہوا تھا، ملزمان کو قتل کی وارداتوں کے عوض بھاری رقم ملتی تھی۔