فیصل آباد: پانچ سال قبل قتل کے بعد فرار ہونیوالا ملزم دبئی سے گرفتار

Published On 30 November,2023 11:19 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ڈجکوٹ میں پانچ سال قبل قتل کے بعد فرار ہونے والا ملزم دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اویس کو دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا، پولیس نے ملزم کو سیالکوٹ سے ڈجکوٹ منتقل کردیا۔

انچارج انویسٹی گیشن محسن علی کا بتانا ہے کہ چارملزمان نے 2018 میں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا تھا، جس میں ملوث باپ اور دو بیٹے گرفتار کرلیے گئے تھے جبکہ ملزم اویس نصیر بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔