ملتان ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنیوالے مسافر سے کروڑوں مالیت کے آئی فونز برآمد

ملتان ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنیوالے مسافر سے کروڑوں مالیت کے آئی فونز برآمد

کسٹم انفورسمنٹ ملتان نے ایئرپورٹ پر سمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے آئے مسافر سے کروڑوں روپے کے آئی فونز برآمد کرلیے۔

کسٹم حکام کے مطابق محمد اسامہ نامی مسافر کو گرفتار کر کے مزید کاروائی کا آغاز کردیا گیا، کستم انفورسمنٹ کی جانب سے کارروائی کلکٹر کسٹم عمران سجاد بخاری کی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹر کسٹم مریم جمیلہ کی نگرانی میں کی گئی۔