نوشہرہ: بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اور بھائی کو قتل کردیا

Published On 30 November,2023 11:36 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) بدبخت بیٹے فائرنگ کرکے اپنی ماں اور چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ نوشہرہ میں پیش آیا جہاں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں اور چھوٹے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم سبیل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تھانہ نظام پور پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے ملزم کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ، ماں اور بھائی کو قتل کرنے کا وجہ عناد تاحال معلوم نہ ہوسکی۔