گجرات: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید

Published On 01 December,2023 02:17 am

گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کر کے ناکے پر موجود اے ایس آئی کو شہید کر دیا۔

فائرنگ کا واقعہ گجرات کے علاقے جاتریہ میں پیش آیا، جہاں ناکے پر پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے اے ایس آئی فقیر حسین موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا اے ایس آئی فقیر حسین 15 روز قبل ہی جاتریہ میں چوکی انچارج تعینات ہوا تھا، فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔