نوشہرہ: (دنیا نیوز) ناراض بیوی کو منانے والا جرگہ مسلح تصادم میں تبدیل، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ نوشہرہ نے نواحی علاقہ میں پیش آیا جہاں ناراض بیوی کو منانے کیلئے جرگہ کا انعقاد کیا گیا جو تکرار کے بعد مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا۔
دونوں فریقین میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے دونوں فریقین کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔