گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک

گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک

گوجرانوالہ کے تھانہ دھلے کی حدود میں مبینہ ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہا تھا کہ اطلاع پر پولیس نے تعاقب شروع کر دیا، ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ملزم گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا، ملزم کی لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔