کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 3 ڈاکوؤں سمیت 4 ملزم گرفتار

Published On 02 December,2023 07:05 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ڈاکوؤں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے انڈسٹریل ایریا میں 3 مبینہ ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا، پولیس نے زخمی سمیت 3 ملزموں کو حراست میں لے لیا، ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے۔

ادھر کراچی کے علاقے سعید آباد میں پولیس نے خفیہ معلومات پر یوسف گوٹھ بس ٹریمنل پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 5 کلو ویڈ نامی مہلک منشیات برآمد ہوئی ہے۔