ملتان : (دنیانیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، بیرون ممالک بھیک مانگنے کے غرض سے جانے والے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے ، ملزمان نے فلائٹ نمبر PA870 سے سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون ایجنٹ بھی ملزمان کی ہمراہ جا رہی تھی ، گرفتار ملزمان کے پاس کسی قسم کی ہوٹل بکنگ نہیں تھی ، گرفتار ملزمان میں 6 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں ۔
گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے ، بیرون ممالک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر مسافروں کی سخت سکرینگ کی جارہی ہے اور گداگری کی روک تھام کے لئے تمام ائرپورٹس کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔
ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ 3 ماہ سے ملک بھر کے ائرپورٹس سے گداگری میں ملوث 74 سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز منتقل کیا گیا، بھیک مانگنے میں ملوث ملزمان کے پاسپورٹس بھی بلیک لسٹ کئے جائیں گے ، عمرہ زائرین کو ٹریول ہسٹری کی تجزیہ رپورٹ کی بنیاد پر جانے کی اجازت دی جائے، عمرے پر جانے والے تمام مسافروں کی مکمل سکریننگ اور پروفائلنگ کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی جی ایف آئی اے کامزید کہناہے کہ ائرپورٹ پر موجود دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساتھ مل کر مسافروں کے سامان کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے، عمرے پر جانے والے مسافروں کے پاس مطلوبہ رقم کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔