میرپورخاص: پیپلز پارٹی کے قافلے پر حملہ، امیدوار ذوالفقار علی شاہ زخمی

میرپورخاص: پیپلز پارٹی کے قافلے پر حملہ، امیدوار ذوالفقار علی شاہ زخمی

تفصیلات کے مطابق میرپور خاص کے حلقہ پی ایس 46 سے پیپلز پارٹی امیدوار سید ذوالفقار علی شاہ کے قافلہ پر حملہ بائی پاس کے قریب کیا گیا، قافلے میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار معمولی زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے امیدوار سید ذوالفقار علی کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔