ڈی جی خان: پولیس مقابلے کے دوران 4 خطرناک ڈاکو ہلاک، ایلیٹ فورس کا جوان بھی شہید

ڈی جی خان: پولیس مقابلے کے دوران 4 خطرناک ڈاکو ہلاک، ایلیٹ فورس کا جوان بھی شہید

تفصیلات کے مطابق پولیس کی نفری ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ مبارک میں سرچ آپریشن کیلئے پہنچی تو اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، ملزموں کی گولیاں لگنے سے ایلیٹ فورس کا جوان محمد شہریار بھی شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او ڈی جی خان کی قیادت میں پولیس نے تعاقب کر کے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیا، فائرنگ کے تبادلے میں سرغنہ عرفان مریری، کاشف رند سمیت لادی گینگ کے 4 ملزم موقع پر دم توڑ گئے، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آر پی او اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہید اہلکار شہریار کی فیملی کے ساتھ فوری رابطہ کریں، شہید اہلکار کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔