کراچی: ڈاکو نجی کمپنی کی گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل لوٹ کر فرار

Published On 11 February,2024 06:37 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے نجی کوریئر کمپنی کے عملے سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون لوٹ لیے۔

ڈکیتی کی واردات کراچی کے علاقے فیروز آباد تھانے کی حدود میں پیش آئی جہاں نجی کوریئر کمپنی کی گاڑی کو ڈاکوؤں نے روک لیا اور عملے سے اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد متاثرین کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے بھی شروع کر دیئے ہیں۔