اے این ایف کی کارروائیاں ،340 کلومنشیات برآمد،2 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں ،340 کلومنشیات برآمد،2 ملزمان گرفتار

ترجمان کے مطابق اے این ایف کی جانب سے یہ کارروائیاں پشاور، گوادر، نوشہرہ اور جروبی ، زخہ خیل میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 207 کلو چرس،127کلو افیون برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق کارروائی کےدوران4 کلو ہیروئن،2 کلو آئس بھی برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔