فیصل آباد: ایم ایس الائیڈ ہسپتال کے پرسنل سٹاف آفیسر پر تشدد کا مقدمہ درج

Published On 01 March,2024 01:38 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کے ایم ایس کے پرسنل سٹاف آفیسر پر ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الائیڈ ہسپتال کے ایم ایس کے پرسنل سٹاف آفیسر ڈاکٹر نوید کی مدعیت میں 6 نامزد اور تین نامعلوم ینگ ڈاکٹرز کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں ڈاکٹر اورنگزیب گجر، ڈاکٹر ذوالقرنین، ڈاکٹر احسن گجر کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے خلاف ضابطہ این او سی جاری کرنے کیلئے ایم ایس پر زور ڈالا، این او سی جاری نہ کرنے پر ینگ ڈاکٹرز طیش میں آگئے، ینگ ڈاکٹرز نے تلخ کلامی سے منع کرنے پر تشدد کیا اور ایم ایس سمیت عملے کو محبوس بنایا، توڑ پھوڑ کی۔