راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

Published On 03 April,2024 05:42 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ ویسٹریج کی حدود میں لین نمبر 5 کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار مشکوک افراد پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے گولیاں چلا دیں، پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران 2 ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، دونوں ملزم راولپنڈی سمیت متعدد شہروں میں وارداتیں کرتے تھے، پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں، فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔