ملتان : (دنیانیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سونا سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام کے مطابق ملزم محمد تنویر فلائی دبئی کی پرواز نمبر ایف زیڈ 340 کے زریعے دبئی جا رہا تھا ، ملزم نے امیگریشن کلیرنس کے لیے اپنا پاسپورٹ کاؤنٹر پر پیش کیا ، ملزم دوران امیگریشن پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
حکام کے مطابق بار بار ٹریول کرنے پر ملزم کے سامان کو چیکنگ کے لئے منگوایا گیا ، دوران تلاشی ملزم کے سامان سے 16 کلو گرام سونا برآمد کر لیا گیا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے بیگ کے خفیہ خانوں میں سامان چھپایا ہوا تھا، ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔