لاہور: انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

لاہور: انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے علی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

گرفتار ملزمان میں عزیز الرحمان، محمد عمران اور ساجد حسین شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 39 پاسپورٹس اور متعدد سفری دستاویزات برآمدہوئی ہیں ۔