حیدر آباد: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 08 April,2024 06:08 am

حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے پنیاری میں ریزیڈینسی کے قریب پولیس نے دوران گشت مشکوک موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا، گرفتار ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس نے ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی، ڈاکو کو تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔