کندھکوٹ: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے

کندھکوٹ: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا کندھکوٹ کے گاؤن چمنی میں ہوا، شدید فائرنگ کے بعد پولیس اہلکاروں نے 2 ڈاکوؤں کو جہنم واصل کردیا ۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ڈاکوؤں کی شناخت نہ ہو سکی، ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔