خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال اور عارف والا میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 خطرناک ملزم ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال پولیس زیر حراست ملزم کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ راستے میں گھات لگائے ملزموں نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے دم توڑ گیا۔
دوسری جانب عارف والا کے نواحی علاقے میں تہرے قتل کے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا تو اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم نے گزشتہ ماہ ماں اور دو بیٹوں کو قتل کیا تھا۔