سیالکوٹ۔(دنیانیوز) پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے تھانہ قلعہ کالروالا کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی پر سفاک شوہر نے بیوی اور کمسن بیٹی کو جلا ڈالا۔
پولیس کے مطابق سفاک ملزم نے اپنی بیوی اور 8سالہ بیٹی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ، آگ لگنے سے بیوی نیلم جانبحق جبکہ آٹھ سالہ بچی جھلس کرشدید زخمی ہوگئی۔
ایس ایچ او تھانہ قلعہ کالر والہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے زاہد نامی سفاک قاتل شوہر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلسنے والی بچی کو علاج معالجے کیلئے میوہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا جبکہ قاتل سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔