راولپنڈی :9 افراد کو قتل کرنے والے4 ملزموں کوسزائے موت، ایک کو عمر قید

راولپنڈی :9 افراد کو قتل کرنے والے4 ملزموں کوسزائے موت، ایک کو عمر قید

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل رشید نے کیس کا فیصلہ سنایا، مجرمان رب نواز، دانش نواز، محمد اشرف اور محمد عاقب کو پانچ ، پانچ مرتبہ سزائے موت اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مجرم اکرام نواز کو پانچ مرتبہ عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

یاد رہے مجرمان نے سابقہ دشمنی کی بنا پر جولائی 2020 میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد کو قتل کیا تھا، واقعہ کا مقدمہ نذر عباس کی مدعیت میں تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا۔