کراچی:موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Published On 03 May,2024 09:34 am

کراچی: (دنیانیوز) گلبہار کےعلاقے سے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکرلیے گئے ۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق چیکنگ کے لئے  2موٹرسائیکلوں پر سوار 5 افراد کو روکا، موٹر سائیکلوں پر سوار 3 افراد گلیوں کی طرف بھاگ گئے جبکہ 2 پکڑے گئے، گرفتار زاہد،عمیر اور فرار ساتھی موٹر سائیکل لفٹر ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے کلفٹن اور سپر مارکیٹ سے چوری کی گئی 2 موٹرسائیکلیں برآمدکی گئی ہیں، گرفتار ملزمان اور ساتھی مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرکے موٹر سائیکلوں کا سامان پاک کالونی منشیات اڈے پر فروخت کرتے ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر حاجی مرید گوٹھ میں پلاٹ پر چھاپہ ماراگیا ، پلاٹ سے مزید 3 موٹرسائیکل اور 10 چیسز برآمد کرلئےگئے، ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔