شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ کے ہسپتال میں سکیورٹی گارڈز کی مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے خودکشی کر لی جبکہ خانیوال میں 10 سالہ بچی سے بداخلاقی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی کی خودکشی کا دلخراش واقعہ شیخوپورہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں چلڈرن ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں اور زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملوث ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے، ورثاء کا کہنا ہے کہ عزیزہ کی عیادت کیلئے ہسپتال آنے والی لڑکی کو چلڈرن ہسپتال کے 3 گارڈز نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب خانیوال میں پولیس نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، بستی عزیز آباد کی بچی دودھ لینے گئی تو دکاندار نے حوس کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔