کراچی: پولیس کی کارروائیاں، قتل اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزم گرفتار

Published On 13 May,2024 05:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں پولیس نے کارروائیاں کر کے قتل اور سٹریٹ کرائم کے وارداتوں میں ملوث 3 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے چھاپہ مار کر دہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی جو قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم دانش 2017ء میں پولیس میں بھرتی ہوا تاہم کریمنل ریکارڈ ثابت ہونے پر اس کو 2019ء میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے کارروائی کر کے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزموں کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا، گرفتار ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے۔